مختصر صحيح بخاري
نان و نفقہ اخراجات کا بیان
سال بھر کا خرچہ (نان و نفقہ) اپنے اہل و عیال کے لیے جمع کرنے کا بیان اور اپنے بیوی بچوں پر کس طرح خرچ کرے۔
حدیث نمبر: 1886
امیرالمؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنی نضیر کے باغ کی کھجوریں فروخت کر کے اپنے اہل و عیال کے لیے سال بھر کا سامان لے کر جمع کر لیتے تھے۔