مختصر صحيح بخاري
نان و نفقہ اخراجات کا بیان
اہل و عیال پر خرچ کرنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 1884
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان آدمی اپنے اہل و عیال پر اللہ کا حکم ادا کرنے کی نیت سے خرچ کرے تو اس کو اس میں صدقہ کا ثواب ملے گا۔“