Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
طلاق کے بیان میں
(امام کا لعان کرنے والوں سے کہنا کہ) ایک نہ ایک تم میں سے ضرور جھوٹا ہے، آیا کوئی توبہ کرتا ہے؟
حدیث نمبر: 1882
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والے مرد اور عورت سے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم دونوں سے حساب لینے والا ہے۔ ایک تو تم میں سے ضرور جھوٹا ہے، تم میں مفارقت ہونی چاہیے۔ شوہر نے کہا کہ میرا مال (کہاں گیا)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو سچا ہے تب بھی تم نے اس سے دخول تو کیا ہے، اس کے بدلے میں وہ مال گیا اور اگر تو نے (زنا کی) عورت پر جھوٹی تہمت لگائی ہے تو پھر تو تجھے واقعی نہ ملنا چاہیے۔