Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
طلاق کے بیان میں
اگر (شوہر) اشارتا کہے کہ یہ میرا بچہ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 1881
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ یا رسول اللہ! میرے ہاں ایک کالا بچہ ہوا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تیرے پاس اونٹ ہیں؟ وہ بولا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ان کا رنگ کیسا ہے؟ وہ بولا سرخ رنگ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا ان میں کوئی خاکستری (خاکی) رنگ کا بھی ہے؟ اس نے کہا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہاں سے ہو گیا؟ وہ بولا شاید مادہ کی کسی رگ نے یہ رنگ کھینچ لیا ہو۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرے بیٹے کا رنگ بھی کسی رگ نے کھینچ لیا ہو گا (چنانچہ وہ خود ہی قائل ہو گیا کہ اس کا شبہ غلط تھا)۔