Note: Copy Text and to word file

مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں
عورت نفلی روزہ خاوند سے پوچھ کر رکھے۔
حدیث نمبر: 1860
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت کو جب اس کا شوہر موجود ہو (نفل) روزہ اس کی اجازت کے بغیر رکھنا جائز نہیں اور نہ شوہر کی مرضی کے بغیر کسی کو گھر میں آنے دے اور جو عورت اپنے شوہر کے حکم کے بغیر (اللہ کی راہ میں) کچھ خرچ کرے گی تو اس کے شوہر کو بھی اس میں سے آدھا (ثواب) ملے گا۔