Note: Copy Text and to word file

مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں
جو شخص کہتا ہے دو سال کے بعد دودھ پینا (معتبر) نہیں ہے اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ قول ہے ”(مائیں اپنی اولاد کو) پورے دو سال دودھ پلائیں جن کا ارادہ دودھ پلانے کی مدت بالکل پوری کرنے کا ہو۔“ (سورۃ البقرہ: 233) اور تھوڑے اور بہت دودھ پینے سے حرمت ثابت ہو جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 1841
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے اور (اس وقت) ایک شخص ان کے پاس بیٹھا تھا، یہ دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک متغیر ہو گیا گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ناگوار گزرا۔ میں نے عرض کی کہ یہ میرا دودھ شریک بھائی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غور کرو کہ تمہارا کون کون بھائی ہے کیونکہ دودھ کا رشتہ جب ہی ثابت ہوتا ہے کہ بچے کی غذا (دودھ) ہو۔