مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں
(میاں بیوی کا) مذہب میں یکساں ہونا۔
حدیث نمبر: 1834
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضباعہ بنت زبیر (ابن عبدالمطلب) کے پاس جا کر اس سے پوچھا: ”کیا تیرا حج کا ارادہ ہے؟“ اس نے کہا (ہاں) مگر مجھے شدید درد لاحق ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو حج کو چلی جا اور (اس میں) شرط کر لے کہ اے اللہ میرے احرام سے باہر ہونے کی جگہ وہ ہے جہاں تو مجھ کو (میری کسی بیماری وغیرہ کے عذر سے) روک دے۔“ اور ضباعہ رضی اللہ عنہ مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں۔