مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں
نکاح نہ کرنے اور خصی ہو جانے کی کراہیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1829
فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو ترک نکاح سے منع فرمایا: اگر آپ انھیں اجازت دے دیتے تو ہم خصی ہو جاتے۔