مختصر صحيح بخاري
فضائل قرآن کے بیان میں
قرآن مجید خوش الحانی کے ساتھ پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1823
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوموسیٰ! تجھے آل داؤد کی خوش الحانی میں سے ایک خوش الحانی دی گئی ہے۔“