Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
فضائل قرآن کے بیان میں
قرآن مجید کو حفظ کرنا اور ہمیشہ تلاوت کرتے رہتا۔
حدیث نمبر: 1819
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن (حفظ کرنے اور پڑھنے) والے کی مثال رسی میں بندھے ہوئے اونٹوں کے مالک کی سی ہے کہ اگر وہ ان کی حفاظت کرے گا تو وہ انھیں روکے رکھے گا اور اگر (حفاظت کرنا) چھوڑ دے گا تو وہ بھاگ جائیں گے۔