Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
فضائل قرآن کے بیان میں
سورۃ الاخلاص کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1812
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی کو ((قل ھو اللہ احد)) (سورۃ الاخلاص) باربار پڑھتے ہوئے سنا، پس وہ صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور یہ بیان کیا، گویا کہ وہ شخص ((قل ھو اﷲ احد)) کو (بوجہ قلت الفاظ کے ثواب میں) قلیل جانتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! بیشک یہ سورۃ ((قل ھو اﷲ احد)) تہائی قرآن کے برابر ہے۔