مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ انشقاق
اللہ تعالیٰ کے قول ”تو اس سے حساب آسان لیا جائے گا“ (سورۃ الانشقاق: 8) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1799
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص سے قیامت کے دن حساب لیا گیا وہ تباہ ہوا۔“ (باقی حدیث کتاب العلم۔۔۔ میں باب جس نے کوئی بات سنی اور سمجھ نہ سکا پھر اس نے دوبارہ پوچھا تاکہ اسے سمجھ لے۔۔۔ کے تحت گزر چکی ہے)