مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ المنافقون
اللہ تعالیٰ کے قول ”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ منافقین آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشک آپ اللہ کے رسول ہیں ”(سورۃ المنافقون: 1) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1792
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا (آپ یہ دعا مانگتے تھے) اے اللہ! انصار کو اور انصار کے بیٹوں کو معاف فرما دے۔“ راوی کو شک ہے کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”اے اللہ! انصار کے بیٹوں کے بیٹوں کو بھی معاف فرما دے“