مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ النجم
اللہ تعالیٰ کا قول ”کیا تم نے لات اور عزیٰ (نامی بتوں) کو دیکھا ہے (کیا وہ بت معبود ہو سکتے ہیں)؟“ (سورۃ النجم: 19)۔
حدیث نمبر: 1783
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لات اور عزیٰ کی قسم کھائے وہ (تجدید ایمان کرے) لا الہٰ الا اللہ کہے اور جو شخص اپنے ساتھی سے کہے کہ آؤ قمار بازی کریں (جوا کھیلیں) تو وہ (اپنے گناہ کے کفارہ کے طور پر) صدقہ دے۔“