مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ ق
اللہ تعالیٰ کا قول ”اور وہ جہنم) کہے گی کہ کیا کچھ اور زیادہ بھی ہے؟“ (سورۃ ق: 30) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1780
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوزخی دوزخ میں ڈالے جائیں گے اور دوزخ کہے گی کہ کیا کچھ اور بھی ہے؟ (یعنی اور ڈالو، اور ڈالو) حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اس پر اپنا قدم رکھ دے گا تو دوزخ کہے گی بس بس۔“