Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ المائدہ
اللہ تعالیٰ کا قول ”ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں“ (سورۃ المائدہ: 101)۔
حدیث نمبر: 1740
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ ایک قوم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بطور ہنسی اور مسخرے پن کے سوال کیا کرتی تھی، کوئی کہتا تھا کہ میرا باپ کون ہے؟ کوئی سوال کرتا میری اونٹنی کھو گئی ہے، وہ کہاں ہے؟ اس وقت یہ آیت نازل ہوئی: اے ایمان والو! ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں اور اگر تم نزول قرآن کے دور میں ان باتوں کو پوچھو گے تو تم پر ظاہر کر دی جائیں گی۔ سوالات گزشتہ اللہ نے معاف کر دیے اور اللہ بڑی مغفرت والا بڑے حلم والا ہے۔