Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ البقرہ
اللہ تعالیٰ کے قول ”اور وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے“ (سورۃ البقرہ: 273) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1723
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسکین وہ نہیں ہے جو ایک کھجور یا دو کھجور یا ایک لقمہ یا دو لقمے لے کر چل دیتا ہو بلکہ مسکین (جس کا ذکر اس آیت میں ہے) وہ ہے جو سوال سے بچتا ہو۔ مسکین کا مطلب اگر تم سمجھنا چاہو تو یہ آیت اور وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے پڑھو۔