مختصر صحيح بخاري
غزوات کے بیان میں
اہل نجران (نصاریٰ) کا قصہ۔
حدیث نمبر: 1690
ایک روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر امت کا ایک امین (معتمد) ہوتا ہے اور اس امت کا امین ابوعبیدہ ابن جراح ہے۔“