مختصر صحيح بخاري
غزوات کے بیان میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدنا ابوموسیٰ اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہما کو حجتہ الوداع سے پہلے یمن کی طرف روانہ کرنا۔
حدیث نمبر: 1677
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں یمن کی طرف بھیجا تو انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شرابوں کے بارے میں دریافت کیا جو وہاں بنتی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”وہ کون کون سی شرابیں ہیں؟“ تو انھوں نے بتایا کہ شہد اور جو کی شرابیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ پیدا کرنے والی چیز حرام ہے۔“