مختصر صحيح بخاري
غزوات کے بیان میں
غزوہ طائف کا بیان جو شوال 8 ہجری میں ہوا۔
حدیث نمبر: 1668
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، اس وقت میرے پاس ایک ہیجڑا بیٹھا تھا۔ میں نے سنا کہ وہ عبداللہ بن ابی امیہ سے کہہ رہا تھا: ”اے عبداللہ! اگر کل اللہ تعالیٰ طائف فتح کرا دے تو غیلان کی بیٹی کو لے لینا کیونکہ (وہ اس قدر فربہ ہے کہ) جب وہ سامنے سے آتی ہے تو (اس کے پیٹ میں) چار بل پڑتے ہیں اور پیٹھ پھیرتی ہے تو آٹھ۔“ (یہ سن کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ہیجڑے آئندہ تمہارے پاس (اے ام سلمہ!) ہرگز نہ آنے پائیں۔“