Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
غزوات کے بیان میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جنگ احزاب سے واپس آنا اور بنی قریظہ پر چڑھائی کرنا اور محاصرہ کرنا۔
حدیث نمبر: 1629
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ بنی قریظہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فیصلے پر راضی ہو کر قلعے سے نیچے اتر آئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو سعد رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا۔ وہ گدھے پر بیٹھے ہوئے تشریف لائے، جب مسجد کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے کہا کہ اپنے سردار یا اپنے بزرگ کو لو (یعنی اتارو) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سعد رضی اللہ عنہ سے) کہا کہ یہ کافر تمہارے فیصلے پر اترے ہیں (تم کیا فیصلہ کرتے ہو؟) سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ جو کافر لڑائی کے قابل ہیں انھیں قتل کر دیا جائے اور ان کی اولاد اور عورتیں قید کی جائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے وہی فیصلہ کیا جیسے اللہ کا حکم تھا یا جیسے بادشاہ (یعنی اللہ) کا حکم تھا۔