مختصر صحيح بخاري
غزوات کے بیان میں
احد کے دن جو زخم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لگے ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 1624
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چاروں دانتوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: ”اللہ کا غصہ اس قوم پر ہے جنہوں نے اپنے نبی کے ساتھ یہ معاملہ کیا ہو اور نیز اس قوم پر ہے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (بغیر حد اور قصاص کے) اللہ کی راہ میں مارا ہو۔“