مختصر صحيح بخاري
غزوات کے بیان میں
غزوہ احد کا بیان۔
حدیث نمبر: 1618
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے احد کے دن (غزوہ احد) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر میں (اللہ کی راہ میں) مارا جاؤں تو کہاں (جاؤں گا؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(تو) جنت میں (جائے گا)۔“ اس نے اپنے ہاتھ کی کھجوریں (تک) پھینک دیں اور اتنا لڑا کہ شہید ہو گیا۔