مختصر صحيح بخاري
غزوات کے بیان میں
بنی نضیر کے یہودیوں کا قصہ اور ان کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دھوکا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1614
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نضیر کے درخت جلا دیے اور (بعضے) کاٹ دیے جو کہ بویرہ میں تھے تو یہ آیت اتری: ”جو درخت تم نے کاٹ دیئے یا انھیں ان کی جڑوں پر قائم رہنے دیا، یہ سب اللہ کے حکم سے ہے ....۔“ (سورۃ الحشر: 5)