مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنا۔
حدیث نمبر: 1594
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ (سیدنا) عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ان کے پیٹ میں تھے کہتی ہیں کہ میں (مکہ سے ہجرت کی نیت سے) اس وقت نکلی جب پورے دنوں کا پیٹ تھا، میں مدینہ میں آ کر قباء میں اتری اور وہاں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، میں انھیں لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اپنی گود میں بٹھایا پھر ایک کھجور منگوائی اور اس کو چبایا، پھر اس کو ان کے منہ میں ڈال دیا تو پہلی چیز جو عبداللہ کے پیٹ میں پہنچی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تھوک تھا۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور چبا کر ان کے منہ میں ڈالی اور ان کے لیے دعا فرمائی اور برکت کی دعا فرمائی اور یہ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ مہاجرین اسلام کے) پہلے بچے تھے جو اسلام میں پیدا ہوئے۔