Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
ابوطالب کے قصہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1587
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا (ابوطالب) کا ذکر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن میری شفاعت سے شاید انھیں اتنا فائدہ ہو کہ وہ کم گہری آگ میں ڈالے جائیں، جو ٹخنوں تک پہنچے جس سے ان کا دماغ جوش مارتا رہے گا۔