Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
ابوطالب کے قصہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1586
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ یا رسول اللہ! آپ اپنے چچا کے کیا کام آئے؟ وہ آپ کو بچاتے تھے اور آپ کی خاطر غصے ہوا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ٹخنوں تک آگ میں ہیں اور اگر میں ان کی سفارش نہ کرتا تو وہ دوزخ کی سب سے نچلی تہہ میں ہوتے۔