مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
جنوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 1583
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کس نے بتلایا کہ جنوں نے رات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن سنا ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک (ببول کے) درخت نے ان کے بارے میں بتایا۔