Note: Copy Text and Paste to word file

مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت (پیغمبری) کا بیان۔ (اور آپ کا نام) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ہے) بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک بن النضر بن کنانہ خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزاربن معد بن عدنان۔
حدیث نمبر: 1580
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر چالیس سال کی عمر میں وحی نازل ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تیرہ برس رہے پھر ہجرت کا حکم ہوا تو مدینہ کی طرف ہجرت کی اور وہاں دس سال رہے، پھر وفات ہو گئی۔