مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ام المؤمنین خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کرنے اور ان کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1573
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی پر اتنا رشک نہیں کیا جتنا خدیجہ رضی اللہ عنہا پر کیا حالانکہ میں نے ان کو دیکھا تک نہیں لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کا بہت ذکر کیا کرتے تھے اور جب کبھی بکری کاٹتے تو اس کے حصے کر کے خدیجہ رضی اللہ عنہ کی سہیلیوں کو بھیج دیتے۔ کبھی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یوں کہتی کہ شاید دنیا میں خدیجہ رضی اللہ عنہا کے سوا اور کوئی عورت نہیں ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”خدیجہ میں یہ یہ صفتیں تھیں اور میری اولاد انہی کے پیٹ سے ہوئی۔“