مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1569
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں چار آدمی قرآن کے حافظ تھے، یہ سب انصاری ہی تھے۔ ابی بن کعب، معاذ بن جبل، ابوزید، اور زید بن ثابت سیدنا انس سے کہا گیا کہ ابوزید کون تھے؟ انھوں نے کہا کہ میرے چچاؤں میں سے ایک چچا تھے۔