مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1534
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور عمر بن ابی سلمہ (کم سنی کی وجہ سے) عورتوں میں چھوڑ دیے گئے پھر میں نے جو نگاہ کی تو دیکھا کہ زبیر رضی اللہ عنہ اپنے گھوڑے پر سوار ہیں اور دو بار یا تین بار بنی قریظہ کے یہودیوں کے پاس گئے اور آئے۔ جب میں لوٹ کر آیا تو میں نے کہا کہ اے ابا جان! میں نے دیکھا کہ آپ بنی قریظہ کی طرف آتے اور جاتے تھے (یہ کیا معاملہ تھا)؟ انھوں نے کہا کہ بیٹا تو نے مجھے دیکھا ہے؟ میں نے کہا جی ہاں۔ انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی ایسا ہے جو بنی قریظہ کے پاس جائے اور ان کی خبر لائے؟“ پس میں گیا اور (خبر لایا) جب واپس آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ماں اور باپ دونوں کو میرے لیے جمع کیا اور فرمایا: ”میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں۔“