مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
((باب))
حدیث نمبر: 1527
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم احد پہاڑ پر چڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر اور عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم بھی چڑھے۔ اتنے میں پہاڑ کو جنبش ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے احد (پہاڑ) ٹھہرا رہ، بیشک تجھ پر اور کوئی نہیں سوائے ایک پیغمبر، ایک صدیق اور دو شہیدوں کے۔“