مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
((باب))
حدیث نمبر: 1522
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کوئی (مسلمان) نہ تھا سوائے پانچ غلام، دو عورتیں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے (جو کہ مسلمان ہو چکے تھے)۔