مختصر صحيح بخاري
فضیلتوں کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں کا بیان۔
حدیث نمبر: 1474
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں تعجب نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ قریش کی گالیاں اور لعنت مجھ پر سے کیسے ٹال دیتا ہے۔ وہ مذمم کو گالیاں دیتے ہیں اور مذمم (ہی) پر لعنت کرتے ہیں اور میں تو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہوں۔“