مختصر صحيح بخاري
فضیلتوں کا بیان
اسلم اور غفار اور مزینہ اور جہینہ اور اشجع قبیلوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 1463
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر (کھڑے ہو کر) فرمایا: ”قبیلہ غفار کو اللہ نے بخش دیا اور قبیلہ اسلم کو اللہ نے بچا دیا اور قبیلہ عصیہ نے اللہ اور اس کے رسول نافرمانی کی۔“