مختصر صحيح بخاري
فضیلتوں کا بیان
((باب))
حدیث نمبر: 1462
سیدنا واثلہ بن الاسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بڑا بہتان (اور سخت جھوٹ) یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے سوا اور کسی کو اپنا باپ کہے یا وہ بات کہے جو اس کی آنکھ نے خواب میں نہیں دیکھی یا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر وہ (جھوٹی) بات لگائے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی۔“