مختصر صحيح بخاري
انبیاء کے حالات کے بیان میں
اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اور اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا“ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1417
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! زمین پر سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجدالحرام۔“ پھر کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ پھر کون سی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجدالاقصیٰ (بیت المقدس)۔“ میں نے پھر پوچھا کہ ان دونوں (کے بننے) میں کتنا فاصلہ تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چالیس برس کا۔“ (یہ عرصہ غالباً اول بنا کے اعتبار سے بتایا گیا ہے یعنی آدم علیہ السلام کے دور میں بھی ان کی تعمیر ہوئی کیونکہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا سلیمان علیہ السلام کے درمیان تو ہزار سال سے زیادہ وقفہ ہے) پھر فرمایا: ”جہاں تجھے نماز کا وقت ہو جائے وہیں نماز پڑھ لے۔ بیشک اس (نماز کو وقت پر پڑھنے) میں بڑی فضیلت ہے۔“