مختصر صحيح بخاري
انبیاء کے حالات کے بیان میں
اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اور اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا“ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1413
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا چاہتے ہو تو اپنے صاحب (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھ لو اور موسیٰ علیہ السلام گھونگھریالے بال، گندمی رنگ (جو سواری کے لیے ایک) سرخ اونٹ پر، جس کو کھجور کی چھال کی نکیل لگی ہے، گویا میں ان کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ نالے میں (لبیک کہتے ہوئے) اتر رہے ہیں۔“