مختصر صحيح بخاري
جزیہ وغیرہ کے بیان میں
اگر ذمی جادو کرے تو کیا اس کو معاف کر دیا جائے؟
حدیث نمبر: 1344
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر (ایک مرتبہ) جادو کیا گیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (اس جادو کے اثر سے) یہ خیال ہوتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کام کیا ہے، حالانکہ وہ کام آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ کیا ہوتا۔