Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
جب سفر سے لوٹے تو نماز پڑھنا (مسنون ہے)۔
حدیث نمبر: 1317
سیدنا کعب (بن مالک رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر سے چاشت کے وقت لوٹتے تو مسجد میں تشریف لے جاتے اور بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔