Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
جب مشرک مسلمان کا مال لوٹ لیں اس کے بعد مسلمان اسے حاصل کر لیں۔
حدیث نمبر: 1309
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ان کا ایک گھوڑا بھاگ نکلا۔ دشمن اسے پکڑ کر لے گئے۔ پھر مسلمانوں نے کافروں پر غلبہ پایا تو گھوڑا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں واپس کر دیا گیا اور ان کا ایک غلام (بھی) بھاگ گیا تھا۔ وہ روم میں (کافروں سے) جا ملا۔ مسلمان جب ان پر غالب ہوئے تو سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد وہ غلام سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو واپس دلا دیا۔