Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
امام کے پیچھے سے جنگ کرنا اور اس کو اپنا بچاؤ بنانا۔
حدیث نمبر: 1270
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم لوگ اور امتوں سے باعتبار ادوار کے آخیر میں ہیں مگر مرتبہ میں سب سے سبقت لے جانے والے ہیں۔ اور فرمایا: جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی اور جس نے (شرعی) امیر کی اطاعت کی اس نے بیشک میری اطاعت کی اور جس نے (شرعی) امیر کی نافرمانی کی اس نے بیشک میری نافرمانی کی اور امام تو مثل ڈھال کے ہوتا ہے اس کے پیچھے سے جنگ کی جاتی ہے۔ اور اسی کی طرف پناہ لی جاتی ہے۔ پس اگر وہ اللہ سے تقویٰ کا حکم دے اور انصاف کرے تو اس کی وجہ سے اسے ثواب ملے گا اور اگر اس کے خلاف کرے تو اس کی وجہ سے اس پر گناہ ہو گا۔