مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
جو شخص کسی جہاد کا ارادہ کرے اور لڑائی کا اصل مقام چھپایا (دوسرا مقام بیان کیا تو یہ درست) ہے۔ اور جس شخص نے جمعرات کے دن سفر کو بہتر سمجھا۔
حدیث نمبر: 1267
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کم ہی ایسا ہوتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تو سوائے جمعرات کے اور کسی دن سفر کرتے۔