مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
مشرکوں کا دل بہلانے کے لیے، ان کی ہدایت کے لیے دعا کرنا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 1265
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ طفیل بن عمرو دوسی اور ان کے ساتھی رضی اللہ عنہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انھوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! قبیلہ دوس کے لوگوں نے نافرمانی کی اور پیروی سے انکار کر دیا، لہٰذا اللہ سے ان کے لیے بددعا کیجئیے۔ لوگ کہنے لگے کہ اب دوس ہلاک ہوئے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! دوس کو ہدایت دے اور ان کو دائرہ اسلام میں لے آ۔“