Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
اللہ کی راہ (یعنی جہاد) میں ایک دن مورچہ بند ہو کر رہنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 1250
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں ایک دن مورچے پر رہنا، تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، اس سے بہتر ہے۔ اور جنت میں تمہارا چھوٹے سے چھوٹا مقام جو بقدر ایک کوڑے کے ہو، وہ (بھی) تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہے۔ اور صبح و شام کے وقت جو بندہ اللہ کی راہ میں چلتا ہے۔ وہ تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے۔ اس سے بہتر ہے۔