مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
عورتیں جہاد میں زخمیوں کی مرہم پٹی اور دوا وغیرہ کر سکتی ہیں۔
حدیث نمبر: 1245
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم (جہاد میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (جاتی تھیں اور) پانی پلاتی تھیں اور زخمیوں کا علاج کرتی تھیں اور شہید اور زخمی لوگوں کو اٹھا کر مدینہ میں لاتی تھیں۔