مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
گھوڑے اور گدھے کا نام رکھنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1239
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) مدینہ میں کچھ خوف تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھوڑے پر سوار ہوئے جس کا نام مندوب تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے۔ جب واپس لوٹے تو فرمایا: ”ہم نے خوف کی کوئی بات نہیں دیکھی اور بیشک ہم نے اس گھوڑے کو دریا (کی طرح تند و تیز) پایا۔“