مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے گھوڑا رکھا اور اللہ کا (سورۃ الانفال) میں فرمان: ”گھوڑے باندھ کر رکھو“۔
حدیث نمبر: 1236
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے گھوڑا رکھے، صرف اللہ پر ایمان لانے کی وجہ سے اور اس کے وعدوں کو سچا سمجھ کر، تو بیشک اس کا کھانا، پینا، لید اور اس کا پیشاب، غرض اس کی ہر چیز قیامت کے دن ثواب بن کر اس کی ترازو اعمال میں تلے گی۔