مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
جہاد میں روزہ رکھنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 1229
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرماتے تھے: ”بیشک جو شخص اللہ کی راہ میں (یعنی جہاد میں) ایک دن بھی روزہ رکھے، اللہ اس کے منہ کو دوزخ سے بقدر ستر سال کی مسافت کے دور کر دیتا ہے۔